دہشتگردوں کی کارروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں،کاشف چودھری
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے اسلام آبادکچہری کے قریب خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔