موبی لنک بینک کا مسلسل تیسری بار بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کا اعزاز

موبی لنک بینک کا مسلسل تیسری بار  بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کا اعزاز

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان کے صفِ اول کے نمایاں ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز میں مسلسل تیسرے سال۔۔۔

 بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سروسز (مائیکرو فنانس کیٹیگری) کا ایوارڈ جیت کر ملک کے ڈیجیٹل بینکنگ شعبے میں اپنی قیادت مزید مستحکم کر لی ہے۔ بینک کو مالیاتی اداروں کے درمیان ’بہترین ای ایس جی رپورٹنگ‘ کیٹیگری میں رنر اپ کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا، جو اس کی شاندار کارکردگی اور ماحولیاتی، سماجی اور گورننس اصولوں کے تسلسل کے ساتھ اسکے عزم و عمل کا اعتراف ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں