راولپنڈی، عالمی معیار کے سوئمنگ پول، پلیئرز ہاسٹل کا افتتاح

راولپنڈی، عالمی معیار کے سوئمنگ پول، پلیئرز ہاسٹل کا افتتاح

صوبائی وزیر کھیل نے افتتاح کیا، ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی میں جدید سہولتوں سے آراستہ عالمی معیار کے پہلے سوئمنگ پول اور پلیئرز ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے افتتاح کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال، شازیہ رضوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبے میں جدید سپورٹس سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پلیئرز ہاسٹل کی تعمیر پر 18کروڑ 10لاکھ روپے لاگت آئی۔ ہاسٹل میں 80بستروں اور کھلاڑیوں کیلئے جدید رہائشی و تربیتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سوئمنگ پول کی تعمیر پر 21کروڑ 70لاکھ روپے لاگت آئی، سوئمنگ پول جدید واٹر فلٹریشن، ہیٹنگ اور ٹائمنگ سسٹم سے آراستہ ہے۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے، صوبائی وزیر کھیل نے راولپنڈی میں ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں