نوازشریف اور بلاول فیض الاسلام کا دورہ ضرور کریں، جے سالک
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک نجات مظلومین کے چیف کوآرڈینیٹر سابق وفاقی وزیر اور نوبل امن انعام کیلئے نامزد امیدوار جے سالک نے نوازشریف، بلاول بھٹو اور۔۔۔
ملک کے ممتاز مذہبی رہنمائوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راولپنڈی میں قائم انجمن فیض الاسلام کا دورہ کریں، وہ ادارہ جو ملک بھر میں یتیم، بے سہارا اور غریب بچوں کی پرورش کرنے والا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں 1100سے زائد بچوں کی رہائش، تعلیم، دینی تربیت اور کفالت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاریخی ادارہ ہے جسے حکومت کی سر پرستی کی ضرورت ہے۔