گورنر پنجاب کی تنویر الیا س کے گھر جاکر ان کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس کی رہائش گاہ سردار ہاؤس پہنچے۔
انہوں نے سردار تنویر الیاس کے بہنوئی ڈاکٹر نوید مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔گورنر نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات، مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔