راولپنڈی،ڈکیتی، چوری اور سنیچنگ کے مقدمات میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی، چوری اور سنیچنگ کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری اور سنیچنگ کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گینگ سے رقم 10 ہزار 500 روپے برآمدہوئی، گینگ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والاپسٹل اور خنجر بھی برآمدہوا،تھانہ بنی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔