راولپنڈی ،31غیر قانونی افغان باشندوں سمیت 2 اشتہاری گرفتار
کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے 35افراد کے خلاف مقدمات درج
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 31غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت 2عدالتی مفروروں کو حراست میں لیا ،جبکہ کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف 35 مقدمات درج کیے گئے ۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے ،سرچ آپریشنز میں 741 گھر، 332 دوکانیں، 29 ہوٹل اور مجموعی طور پر1098 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران 31غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت 2عدالتی مفروروں کو حراست میں لیا گیا۔
سرچ آپریشنز کے دوران03 بس/ ٹرک اسٹینڈ اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی چیکنگ کی گئی، کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف35مقدمات درج کیے گئے ،سرچ آپریشنز تھانہ کلر سیداں، روات، چونترہ، دھمیال ،جاتلی،صدر بیرونی، مندرہ ، پیرودھائی، گنجمنڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال،مورگاہ، کینٹ، صدرواہ اور نصیر آبادکے علاقوں میں کیے گئے ۔