راولپنڈی:20منشیات فروش گرفتار، 35کلوچرس برآمد
کارروائیاں ٹیکسلا، پیرودہائی، دھمیال، جاتلی و دیگر علاقوں میں کی گئیں
راولپنڈی، جاتلی (خبرنگار، نمائندہ دنیا) راولپنڈی پولیس نے 20منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 35کلو منشیات برآمد کر لی۔ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5کلو 500گرام، صدر واہ پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کر کے 4کلو 170گرام، پیرودہائی پولیس نے دو کو پکڑ کر 3کلو 80گرام، دھمیال پولیس نے دو کو گرفتار کرکے 2کلو 840گرام، آر اے بازار پولیس نے ایک ملزم سے 2کلو 400گرام، نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم سے 2کلو 100گرام، رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 860گرام، واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 800گرام، کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 600گرام، چونترہ پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 540گرام، صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 500گرام، چکری پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 400گرام، مندرہ پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1کلو 100گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 114گرام ہیروئن برآمد کی۔ ادھر جاتلی سے نما ئندہ دنیا کے مطابق جاتلی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کی، محمد احمد خان سے 2000گرام اور محمد اعجاز جازی سے 1640گرام چرس برآمد ہوئی۔