پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے سامان چرانے والا گروہ گرفتار

پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے سامان چرانے والا گروہ گرفتار

گینگ چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث نکلا، 2موٹرسائیکل، 5لیپ ٹاپ برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) کینٹ پولیس نے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے قیمتی اشیا چرانے والے دو رکنی گینگ کو گرفتارکرکے 2مسروقہ موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے چرائے گئے 5لیپ ٹاپ برآمد کر لئے۔ گینگ جڑواں شہروں میں ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر بیسیوں وارداتوں میں ملوث نکلا۔ ملزمان پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کرتے تھے، کینٹ پولیس نے سینکڑوں سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لے کر اسے حراست میں لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں