ایم ایس ہو لی فیملی ہسپتال پر کروڑوں کی بے ضابطگی کا الزام
وینڈرز کی زرضمانت کے کروڑوں روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرالیےوینڈرز ایسوسی ایشن نے لیگل نوٹس بھجوا دیا، 7روز میں جواب دینے کی ہدایت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ہولی فیملی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال میں کام کرنے والے وینڈرز کی جمع شدہ کروڑوں روپے کی سی ڈی آرز (زرضمانت) کیش کروا کے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرا لی جس کا ماہانہ منافع لاکھوں میں بتایا جا رہا ہے، ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے پیپرا رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر وینڈرز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار ثاقب حفیظ نے سید نجم الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے ہسپتال کے ایم ایس کو قانونی کارروائی کرنے کیلئے لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں سات روز کے اندر مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے جواب دینے کو کہا گیا ہے، نوٹس میں ہسپتال انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اس ضمن میں کوئی مناسب اقدامات نہ کیے تو ان کے خلاف پیپرا رولز سمیت اینٹی کرپشن میں قانونی کارروائی کی جائیگی۔