ترک ثقافتی مرکز کا این پی سی میں ورلڈ ترکش کافی ڈے کا انعقاد

ترک ثقافتی مرکز کا این پی سی میں ورلڈ ترکش کافی ڈے کا انعقاد

ترکیہ کے سفیر ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان، فرح ناز اکبر کی شرکت

 اسلام آباد(نامہ نگار)یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ترک ثقافتی مرکز اسلام آباد نے نیشنل پریس کلب میں ورلڈ ترکش کافی ڈے منایا۔ تقریب میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو، وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر رانا احسان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و ورثہ فرح ناز اکبر نے شر کت کی ۔صدر نیشنل پریس کلب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیل توکار (ستارۂ امتیاز) نے کہا کہ ترک کافی صرف ایک مشروب نہیں بلکہ صدیوں پرانی ثقافتی روایت ، دوستی، احترام اور باہمی رشتوں کو مضبوط بنانے کی علامت ہے اور یہی قدریں پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز نے اس دن کی اہمیت اجاگر کی اور سفارش کی کہ ورلڈ ترکش کافی ڈے کو ہر سال باقاعدگی سے منایا جائے ۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان نے کہا ترک کافی کا منفرد ذائقہ اور خوشبو ترک ثقافت کی پہچان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں