بہارہ کہو میں سرچ آپریشن، 3مشکوک افراد تھانے منتقل
107افراد، 72گھروں، 23گاڑیوں، 53موٹرسائیکلوں کو چیک کیاگیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے تھانہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 107افراد، 72گھروں، 23گاڑیوں اور 53موٹرسائیکلوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے تین مشکوک افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو مؤثر بنانا ہے۔، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں جاری رہیں گے۔