اسلام آباد:55ہزار سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا دئیے گئے
شہری کارروائی سے بچنے کیلئے ایم ٹیگ کی تنصیب یقینی بنائیں،ضلعی انتظامیہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے جس کے تحت 10ایم ٹیگ مراکز مکمل طور پر آپریشنل ہیں، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14نومبر سے اب تک 55ہزار 307گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگا دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2ہزار 796گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے جس سے سکیورٹی میں مزید بہتری آئے گی اور قانون کی خلاف ورزیوں کو کم کیا جاسکے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ایم ٹیگ حاصل کرتے وقت اپنی درست شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کا رروا ئی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی بروقت تنصیب یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں تاخیر نہ کریں۔ ایم ٹیگ کا مقصد گاڑیوں کی آسان شناخت اور ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔