اے این ایف کاایکشن، 21 کروڑ 43لاکھ کی منشیات برآمد
اسلام آباد (این این آئی) اے این ایف نے 21کروڑ 43لاکھ روپے کی 1152.8کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گلگت سے 288گرام چرس، علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے 120گرام ہیروئن، جامشورو سے 2.4کلوگرام چرس، تفتان ڈسٹرکٹ باغی میں گھر سے 1100کلو گرام افیون اور 50کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔