صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب کا ایبٹ آباد پبلک سکول کا دورہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے ایبٹ آباد پبلک سکول کا دورہ کیا۔
انہوں نے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی اور سکول کے نئے بورڈ روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ پرنسپل نے بتایا نویں جماعت کے امتحان میں 106طلبہ نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔ میٹرک امتحانات میں 79طلبہ نے اے ون گریڈ، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں 59جبکہ پارٹ ٹو میں 64طلبہ نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔