ایم ایس او کا 14دسمبر تک عشرہ تاجدار صداقت منانے کا اعلان

ایم ایس او کا 14دسمبر تک عشرہ  تاجدار صداقت منانے کا اعلان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ایم ایس او پاکستان نے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی تعلیمات، سیرت و کردار اور عہدِ خلافت کے سنہری اصولوں کو اجاگر کرنے کیلئے 14دسمبر تک ’’عشرئہ تاجدارِ صداقت‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان بلال ربانی کے مطابق اس دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینارز، تربیتی نشستیں، سیرت لیکچر سیشنز منعقد کیے جائینگے اور مطالعۂ سیرت پر مبنی لٹریچر تقسیم کیا جائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں