آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو غذائی قلت ہوسکتی ہے، ڈاکٹر مہتاب

آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو غذائی  قلت ہوسکتی ہے، ڈاکٹر مہتاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاپولیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدرپروفیسر ڈاکٹر مہتاب سید کریم نے آبادی میں اضافہ پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں آبادی اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 2050تک یہ بڑھ کر 37کروڑ ہو جائیگی۔

جس سے شدید غذائی قلت پیدا ہو جائیگی، نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتاب اور ڈاکٹر صائمہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے دو روزہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس میں ماہرین بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں