پاکستان بیت المال اور بلوچستان کی جامعات کے مابین معاہدہ

پاکستان بیت المال اور بلوچستان کی جامعات کے مابین معاہدہ

معاہدے کا مقصد مستحق طلباء کیلئے پائیدار تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے ، ایم ڈی بیت المال

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان بیت المال نے صوبے کی 11مزید سرکاری جامعات میں زیرِتعلیم باصلاحیت اور مستحق طلباء تک اپنی قومی معاونت کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ ایم ڈی بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر ظہور احمد، وائس چانسلر سردار بہادر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور دیگر کے ہمراہ مفاہمتی یادداشتوں پر د ستخط کئے۔ ایم ڈی نے کہا کہ یہ اشتراک اس صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مستحق طلباء کیلئے پائیدار تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے جو اپنی تعلیمی سفر میں مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں