اسلام آباد، 5اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 5اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی کمپنی، ترنول، سنگجانی، لوہی بھیر، نیلور میں کارروائیاں،منشیات،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 5اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کمپنی، ترنول، سنگجانی، نون، لوہی بھیر، نیلور اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے 9ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1,096گرام چرس، 1,385گرام ہیروئن، 10گرام آئس، مختلف بور کے 3پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں