بچوں کی غذائی قلت، نوزائیدہ اموات سنگین مسائل،سردار یوسف
ماں کے دودھ پلانے کی اہمیت واضح، مساجد، مدارس سے آگاہی مہم شروع کرینگے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ہمارے ملک کو بچوں کی غذائی قلت، بیماریوں اور نوزائیدہ اموات جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔ قرآن و حدیث میں ماں کے دودھ پلانے کی اہمیت اور حقوق واضح کیے گئے ہیں۔ماں کا دودھ بچوں کی پہلی اور بہترین غذا ہے اورنوزائیدہ کا حق ہے ماں کا دودھ بچے کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ یہ بات وفاقی وزیر سردار یوسف نے وزارت مذہبی اموراور یونیسیف کے زیر اشتراک ماں کے دودھ کے فروغ و تحفظ کے لیے مذہبی رہنماؤں کی مشاورتی سیمینار کی صدارت کے موقع پر کہی۔ مساجد، مدارس، مذہبی اداروں اور تنظیموں کے ذریعے ایک منظم قومی آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ درست معلومات ہر گھر تک پہنچ سکیں۔