بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان،بھارہ کہو میں سیاسی جوڑ توڑ
سالوں سے غائب نمائندے نمودار، خوشی، غمی میں شرکت، عوام کی عدم دلچسپی
بھارہ کہو (شاکر ملک) اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی بھارہ کہو کی یوسیز میں سیاسی ہلچل شروع ہو گئی۔ سالہا سال عوام سے دور رہنے والے امیدوار بھی اچانک نمودار ہو گئے، عوامی مہم شروع، شادی بیاہ اور فوتگی میں حاضری کو یقینی بنانے لگے، سیاسی جوڑ توڑ بھی شروع ہو گیا۔ عوامی حلقوں اور شہریوں نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا اعلان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی بے شمار دفعہ اعلان ہوا لیکن عملدرآمد نہ ہو سکا، عوام نے الیکشن سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور فصلی بٹیرے جو صرف الیکشن میں نظر آتے ہیں ان سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔