ایف بی آر کا نجی کالج میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات پر ٹیکس پیئرز سروسز ونگ نے ممبر تہمینہ عامر کی۔۔
نگرانی میں دی ملینیئم یونیورسل کالج اسلام آباد میں ٹیکس آگاہی سیشن منعقد کیا۔ سیشن کے دوران ٹی پی ایس ونگ کے افسران نے ایف بی آر کی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مستقبل کے ٹیکس دہندگان میں کمپلائنس کو فروغ دینے کیلئے ٹیکسیشن کے اہم پہلووں کو اجاگر کیا۔ طلباء نے پریزنٹیشن میں بھرپور دلچسپی لی۔