ہائیکورٹ عمارت کی منتقلی روکنے پر میڈیا حکومت کے شکرگزار، اسلام آباد ہائیکورٹ بار
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر و سیکرٹری نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے ملاقات کی۔۔۔
ملاقات میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ شریک تھے۔ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائیکورٹ کی بلڈنگ منتقل نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر واجد گیلانی نے کہاکہ اسلام آباد کے وکلاء کا موقف اعلی حکام تک پہنچانے میں میڈیا، حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہماری کابینہ کی مدت مکمل ہونے تک وکلاء کیلئے مزید اہم کام کروائیں گے۔