ایس ایس پی آپریشنز کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،چیکنگ مزید سخت کرنیکی ہدایت

ایس ایس پی آپریشنز کا ڈیوٹی پوائنٹس کا  دورہ ،چیکنگ مزید سخت کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا نے مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے ،تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں