پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،27ہزار لٹر جعلی دودھ تلف

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،27ہزار لٹر جعلی دودھ تلف

کارروائی فیض آباد کے قریب محمدی کالونی میں غیر قانونی ملک پروڈکشن یونٹ پر ہوئی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی اور ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے ملک کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 27ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔ دودھ خشک پاوڈر اور ویجیٹیبل آئل سے تیار کیا جا رہا تھا جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کارروائی فیض آباد کے قریب محمدی کالونی میں قائم ایک غیر قانونی ملک پروڈکشن یونٹ کے خلاف کی گئی۔ اس کے علاوہ 3200 کلو گھی اور 2500 کلو خشک پاوڈر بھی برآمد کیا گیا جن کی مدد سے ملاوٹی دودھ تیار کر کے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ملاوٹی دودھ اور دیگر جعلی خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کریک ڈان جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں