وانا میں پاسپورٹ آفس کا عملہ پہنچ گیا ،کام شروع
وانا (نمائندہ دنیا) جنوبی وزیرستان لوئر کے ہیڈکوارٹر زوانا میں پاسپورٹ آفس کا عملہ پہنچ گیا ہے اور دفتر میں باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔
پاسپورٹ آفس کے فعال ہونے سے مقامی عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لیے درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو بڑی سہولت میسر ہوگی۔