نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصررضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں تعلیمی اداروں سے۔۔۔
منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں اسلام آبا دپولیس کے سینئر افسران سمیت سکولوں اور کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اسلام آباد پولیس اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے مکمل ہم آہنگی کو برقراررکھنے کیلئے باقاعدہ فوکل پرسن مقرر کئے ، منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے جامعہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ۔