شگر ، قدیمی تہوار جشنِ مے فنگ کی تقریبات جاری

شگر ، قدیمی تہوار جشنِ مے فنگ  کی تقریبات جاری

شگر ( نمائندہ دنیا ) شگر میں قدیمی تہوار جشنِ مے فنگ کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں دریائے شگر کے کنارے واقع کھوج ریزورٹ میں شاندار اور رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی آئی جی بلتستان طفیل میر اور ایس پی شگر نیک عالم نے خصوصی شرکت کی۔ مقامی فنکاروں نے دیسی موسیقی کی دلکش دھنیں پیش کیں، جن پر نوجوانوں کے پرجوش رقص نے سماں باندھ دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں