ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کے اعزاز میں تقریب کرسمس کے موقع پرہوگی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)شہر کی گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے والے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں لیاقت باغ ورکشاپ میں مقامی تنظیم کے تعاون سے ایک باوقار تعریفی تقریب کا انعقادکیا گیا ہے۔
تقریب کا انعقاد کرسمس اور یومِ قائداعظم کے موقع پر کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد شہر کی صفائی ستھرائی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے محنتی ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے ۔ورکرز کو خصوصی تعریفی تحائف دیئے جائیں گے ۔