سال 2025، ٹریفک حادثات کی شرح میں 22فیصد کمی

سال 2025، ٹریفک حادثات  کی شرح میں 22فیصد کمی

اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 2025 کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ جاری کر دی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں 45 فیصد جبکہ ٹریفک حادثات کی شرح میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔۔

 سی ٹی او حمزہ ہمایوں کے مطابق دورانِ سال موبائل فون استعمال کرنے پر 7 ہزار 931 جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر65 ہزار 784 افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ، ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 120 ڈرائیونگ لائسنس اور 90 روٹ پرمٹس معطل کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں