ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی کی کھلی کچہری
راولپنڈی( خبرنگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری لگا ئی۔۔۔
انہوں نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈ لیوری کو یقینی بنایا جائے گا۔