حق خود ارادیت ملنے تک کشمیریوں کیساتھ ہیں ، عبد العلیم خان

حق خود ارادیت ملنے تک کشمیریوں کیساتھ ہیں ، عبد العلیم خان

اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنا ئے ،وزیر مواصلات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں یومِ حقِ خود ارادیت منائے جانے کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ حقِ خود ارادیت ایک بنیادی، فطری اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے جو 5 جنوری 1949 کو اقوامِ متحدہ کمیشن برائے بھارت و پاکستان کی قرارداد کے ذریعے عوامِ جموں و کشمیر کو تسلیم شدہ طور پر دیا گیا ،اسکے باوجود بھارت نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی اور سیاسی تشخص کو تبدیل کرنے کے لیے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کیے۔

جبکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور میڈیا پر پابندیاں بدستور جاری ہیں۔ بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوامِ متحدہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ محض بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا حق خود ارادیت کے حصول تک پاکستان عوامِ جموں و کشمیر کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کے لیے اپنی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں