راولپنڈی ،ذاتی رنجش کی بنیاد پر شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت

راولپنڈی ،ذاتی رنجش کی بنیاد پر شہری  کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم فیروز خان کو سزائے موت سنا دی۔

 عدالت نے مجرم پر 5 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا عائد کی۔ مذکورہ قتل کا واقعہ ستمبر 2023 میں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں پیش آیا تھا جس کے بعد متاثرہ شہری کے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں