چیئرمین سی ڈی اے کا اورگینک کمیونٹی مارکیٹ کا دورہ ،سٹالزکا معائنہ

چیئرمین سی ڈی اے کا اورگینک کمیونٹی مارکیٹ کا دورہ ،سٹالزکا معائنہ

مارکیٹ میں بچوں،فیملیز کیلئے خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام ،تازہ خوراک میسر ،بریفنگ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہفتہ کے روز سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لا شاری کے ہمراہ F-7/3 پارک میں ایم سی آئی کے زیر انتظام پہلی اورگینک کمیونٹی مارکیٹ کا دورہ کیا ،مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمیونٹی مارکیٹ میں مختلف اشیاء کے سٹالز قائم کئے گئے ہیں اور مارکیٹ میں قدرتی، کیمیائی مادوں سے پاک، تازہ اور صحت بخش غذائی اجناس اور مصنوعات کے سٹالز شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ مارکیٹ میں بچوں اور فیملیز کیلئے خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جسکی وجہ سے یہ مارکیٹ تفریح اور صحت دونوں کا حسین امتزاج ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مارکیٹ کے بہترین انتظامات اور شہریوں کی مارکیٹ میں بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ نہ صرف ایک خریداری کا مرکز ہے بلکہ کمیونٹی کے باہمی ربط کا بہترین پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں