ریلوے کیرج اینڈویگن کے زیر اہتمام ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ریلوے کیرج اینڈ ویگن (گڈز) سکلین راولپنڈی کے زیرِ اہتمام سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب ہوئی، ریلوے گڈز سٹاف کی طویل اور مثالی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرین ایگزامنر ویلفیئر یونٹی کے چیئرمین دلکش خٹک، آرگنائزر منیر احمد شوکت اعوان نے کہا کہ ریلوے میں وہی ملازمین خوش نصیب ہوتے ہیں جو اپنی سروس مکمل کر کے باعزت انداز میں رخصت ہوتے ہیں۔مقررین نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔