وزیر ریلوے نے گیس پائپ لائنز میں پانی آنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا

وزیر ریلوے  نے گیس پائپ لائنز میں پانی آنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا

ڈھوک کشمیریاں،ڈھوک پراچہ،سروس روڈ،علی آباد اور بلال کالونی میں لائن تبدیل کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی س سے ن لیگ لیبر ونگ ضلع راولپنڈی اور مری کے وفود نے ملاقات کی،وفود میں ر ملک طارق ، بشیر ستی،چوہدری عبدالرشید چوہدری ،شہزاد عباسی اور ملک ممتاز سمیت دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر اہم علاقائی و سیاسی امور پر گفتگو کی گئی اور وفاقی وزیر کو عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا بالخصوص 5 پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آرٹس کونسل راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی جسے قبول کر لیا گیا،وفاقی وزیر نے وفد کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈھوک کشمیریاں،ڈھوک پراچہ،سروس روڈ،علی آباد اور بلال کالونی میں گیس پائپ لائنز میں پانی آنے پر سروس روڈ کی مین گیس لائن کی تبدیلی کے احکامات جی ایم گیس راولپنڈی کو جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں