وفاقی وزیر بلال اظہر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ

وفاقی وزیر بلال اظہر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ

جدید کیتھ لیب میں میسر عالمی معیار کی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم شگفتہ جبین کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا ،جدید کیتھ لیب میں میسر عالمی معیار کی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیتھ لیب میں ا نجیوگرافی، انجیو پلاسٹی، پرائمری پی سی آئی اور عارضی پیس میک ( لگانے جیسی پیچیدہ اور جدید سہولیات مستقل بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں ،بلال اظہر کیانی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور کیتھ لیب میں ان جدید ترین سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دل کے امراض کے علاج کے لیے ان سہولیات کی فراہمی سے جہلم اور گردونواح کے مریضوں کو علاج کے لیے لاہور یا راولپنڈی کے ب ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں اور انہیں یہاں مقامی سطح پر مفت اور فوری علاج میسر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں