ماحول دوست درختوں کی کٹائی عوام سے دشمنی ،نصراللہ رندھاوا

ماحول دوست درختوں کی کٹائی عوام سے دشمنی ،نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد کے گرین ایریاز کو کنکریٹ میں بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہوئے تو احتجاج کرینگے ،امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ماحول دوست درختوں کی کٹائی اسلام آباد کے عوام سے دشمنی ہے ،اسلام آباد کولاوارث سمجھ کر تباہ کیاجارہاہے ، تمام مسائل کا حل بلدیاتی نظام ہے ،شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن کروائے ورنہ شدید احتجاج کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں حالیہ درختوں کی کٹائی کے حوالے سے پارک روڈ پر این آئی ایچ میں جہاں پر درختوں کی کٹائی کرکے ڈی ایچ اے سڑک بنارہاہے وہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہزاروں درختوں کی کٹائی کی سی ڈی اے اور آئی سی ٹی ذمہ دار ہے اسلام آباد کے گرین ایریاز کو کنکریٹ میں بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ایف نائن پارک اور شکرپڑیاں میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کی گئی محتاط اندازے کے مطابق اسلام آباد میں تیس ہزار درخت چند ماہ میں کاٹ دیئے گئے ہیں ۔درختوں کی کٹائی ماحولیاتی قوانین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔درختوں کی کٹائی پر آئی سی ٹی انتظامیہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ترقی کے نام پر ماحولیاتی قتل عام بند کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں