تعطیلات کے دوران کھلنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی
نئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے پر سکول سیل ،رجسٹریشن منسوخ ہوگی ،، ڈی ای اے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود کی جانب سے ضلع بھر کے تمام نجی اسکولز مالکان ،پرنسپلز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ توسیع شدہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،اگر کوئی نجی تعلیمی ادارہ توسیع شدہ تعطیلات کے دوران کھلا ہوا پایا گیا تو سکول کو موقع پر ہی سیل ،سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی، بورڈ سے الحاق کو بھی ختم کر دیا جائے گااور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مرد و خواتین) کے دفاتر میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔