چیف جسٹس آزاد کشمیر نے راجہ ظفر الحق کی عیادت کی

چیف جسٹس آزاد کشمیر نے  راجہ ظفر الحق کی عیادت کی

اسلام آباد ،راولپنڈی(این این آئی، نیورپورٹر ) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر، جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سابق چیئرمین سینیٹ، سابق وفاقی وزیر اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔

 چیف جسٹس نے راجہ ظفر الحق کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ادھر چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید ایڈووکیٹ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ د لہا و دلہن کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں