تعلیمی اداروں میں مزید تعطیلات ،بچوں کا مستقبل دائو پر لگا دیا گیا ،مشترکہ بیان
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ،ایسے غیر دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگا دیا گیا ہے۔۔۔
2 کروڑ سے زائد بچے آئوٹ آف سکولز ہیں ،ایسے اقدامات کی وجہ سے مزید آئوٹ آف سکولز بچوں میں اضافہ ہو گا ، اسلام آباد میں تمام تر تعلیمی سرگرمیاں چل رہی ہیں اور راولپنڈی میں بند ہیں ۔ چھٹیاں دینا مسئلے کا حل نہیں ،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اشرف ہراج ، جاوید اقبال ، سرپرست اعلی پنجاب قاضی ظہور الحق ، عرفان مظفر اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔