ملکیتی اراضی کو ایوارڈ کر دیا گیا ،انصاف دلایا جائے ،اعظم فضل

 ملکیتی اراضی کو ایوارڈ کر دیا گیا ،انصاف دلایا جائے ،اعظم فضل

اسلام آباد(دنیارپورٹ)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر G-15/3 سے متاثرہ کمرشل پراپرٹی کے مالکان نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اعظم فضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی باقاعدہ رجسٹرڈ، باقبضہ اور کمرشل رجسٹری ملکیتی پراپرٹی جو مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے 2009 کے گوگل سروے کی بنیاد پر ایوارڈ کر دیا گیا، حالانکہ اس وقت زمین مالکان کو نہ تو مطلع کیا گیا اور نہ ہی کسی محکمے کا عملہ موقع پر آیا، مذکورہ کمرشل پراپرٹی ان کی اور ان کے مرحوم بھائی اکرام فضل کی مشترکہ ملکیت ہے ، جہاں وہ 2001 سے کاروبار کر رہے ہیں۔ اتھارٹی اور سی ڈی اے کی جانب سے بار بار نوٹس بھیج کر ذہنی دباؤ، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں