نسٹ اور الظہران ٹیکنو ویلی کے مابین معاہدہ طے

نسٹ اور الظہران ٹیکنو ویلی  کے مابین معاہدہ طے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے زیر انتظام چلنے والے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور مملکتِ سعودی عرب کی معروف اختراعی تنظیم الظہران ٹیکنو ویلی ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ ایک سٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی ہے ۔

 دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین جدت، تحقیق، صنعت اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔مفاہمتی یادداشت پر این ایس ٹی پی کے ڈائریکٹر انجینئر عامر شیخ اور الظہران ٹیکنو ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ابو شریفہ نے دستخط کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں