بارانی یونیورسٹی میں دو روزہ فلورل آرٹ ورکشاپ کا انعقاد

بارانی یونیورسٹی میں دو روزہ  فلورل آرٹ ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ ہارٹیکلچر کی لینڈ سکیپ سٹوڈیو لیب کے زیراہتمام دو روزہ فلورل آرٹ ورکشاپ بعنوان \'\'فرام اسٹیم ٹو اسٹائل کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان تھے جبکہ ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ، کاروباری صلاحیت اور جمالیاتی ذوق کو فروغ دینا تھا، تاکہ وہ روایتی اور جدید فلورل آرٹ تکنیکوں سے عملی طور پر استفادہ کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں