بھل صفائی ہوئی نہ مرمت نہریں 15 روز سے بند

بھل صفائی ہوئی نہ مرمت نہریں 15 روز سے بند

بھل صفائی ہوئی نہ مرمت نہریں 15 روز سے بندحکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں ،افسرنہروں کی نہیں قومی خزانے کی بھل صفائی کررہے ہیں،ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروایا جائے ،کاشتکار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سالانہ بھل صفائی مہم مقامی افسران کی عدم توجہی کا شکار ہو کر عملی اقدامات کی منتظر ہے ،سرگودھا ریجن کی نہریں سالانہ بھل صفائی کی غرض سے ان دنوں بند ہیں اور پندرہ سے زائد روز گزرنے کے باوجود تاحال متعلقہ ذمہ داروں کی طرف سے بھل صفائی اور مرمتی کام کا آغاز نہیں ہو سکا، جبکہ حکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں ذرائع کے مطابق سالانہ بھل صفائی متعلقہ ملازمین کیلئے صرف کمائی کا ذریعہ بن کر رہ گئی ہے فنڈز کی بندر بانٹ کر کے حکام کو سب اچھا کی رپورٹ بھجوانے کااہتمام بھی حسب سابق شروع ہے جبکہ نہروں کی صفائی کے صفائی کے ساتھ ساتھ ا نکے پشتے تاحال مرمت کے منتظر ہیں، دوسری جانب زمینداروں اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ملازمین یا اپنے طور پر بندوبست کر کے اپنی حدود جس سے ان کی زمینیں سیراب ہوتی ہیں کی نہر اور راجباہوں کی بھل صفائی کروانے پر مجبورکیا جا رہا ہے محکمہ انہار کے افسران نہروں کی بھل صفائی کی بجائے منظم طریقے سے قومی خزانے کی بھل صفائی کر رہے ہیں جس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف معاملہ کی تحقیقات کروانے کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں ،نہروں کی صفائی،پشتوں کی تعمیر کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کروایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں