وفاقی دارالحکومت کے صحت ملازمین کا دو روزہ تربیتی کورس اختتام پذیر
اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاق کے زیر انتظام ایمرجنسی اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے ون ہیلتھ ورک فورس کی تیاری کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے ملازمین کا دو روزہ تربیتی کورس اختتام پذیر ہوا۔
ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے اور تکنیکی پارٹنر پاک ون ہیلتھ الائنس نے مشترکہ طور پر وبائی امراض اور وبائی امراض کے لیے بلڈنگ پریونشن، ڈیٹیکشن، اور رسپانس کیپسٹی کے بارے میں ڈسٹرکٹ منیجرز اور فرنٹ لائن ورکرز (ان سروس) کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔