اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے مالیاتی فراڈ میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار

اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے مالیاتی فراڈ میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار

مرکزی ملزم عاصمہ چنیوٹ ،اسلام آباد میں چھاپہ، گینگ کے دیگر ساتھی پکڑے گئے ملزمان متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی نقد رقم نکالتے تھے ،مزید گرفتاریاں متوقع

اسلام آباد (این این آئی)اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے مالیاتی فراڈ کا اہم منظم 6 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق گینگ کی مرکزی ملزم عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر اسلام آباد مہر آبادی میں چھاپہ گینگ کے دیگر ساتھی خواتین سمیت گرفتار کئے گئے ۔آپریشن کے دوران ملزموں کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز سمیت دیگر مواد برآمد کر لیا گیا، گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی نقد رقم نکالتے تھے ، نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں