کراچی میں دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی میں دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

صحت کے ڈھانچہ کو جڑسے درست کرینگے ،مصطفی کمال کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے گزشتہ روز جیکب لائنز کراچی میں دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت کے ڈھانچے کو جڑ سے درست کیا جائیگا ،ملک کا مجموعی ہیلتھ ایکو سسٹم اس وقت آئیڈیل نہیں ،بدقسمتی سے یہ نظام صحت مند معاشرہ بنانے کے بجائے لوگوں کو مریض بنانے کی فیکٹری بنتا جا رہا ہے ، حکومت سِک ہیلتھ کیئر سسٹم کو بتدریج ایک حقیقی ہیلتھ کیئر سسٹم میں تبدیل کر رہی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں