ملکی سیاست پر خاندان مسلط ،عام آدمی کی شنوائی نہیں ،لیاقت بلوچ

ملکی سیاست پر خاندان مسلط ،عام آدمی کی شنوائی نہیں ،لیاقت بلوچ

پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کو عوام نے کالا قانون قرار دیا ہے ،نتائج کا اعلان کل ہوگا ووٹرز کی عمر کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنا چاہئے ،مقامی رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں آنکھیں بند کر کے چھلانگ نہیں لگانی چاہئے ۔ پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کو عوام نے کالا قانون قرار دیا ہے ۔ عوامی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کل منصورہ لاہور میں کیا جائیگا۔ جماعت اسلامی پنجاب اسمبلی کے باہر جلد بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے جا رہی ہے ۔ ووٹرز کی عمر 25 سال کرنے سے متعلق اگر کچھ ہے تو معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنا چاہئے ۔ پی ٹی آئی کا 8 فروری کا احتجاج ان کا آئینی حق، بطور اپوزیشن جماعت انہیں کمزوری نہیں دکھانی چاہئے ۔طلبہ یونینز پر پابندی ختم کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی راولپنڈی کے مرکز میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی گل پلازہ سانحہ پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت ان نقصانات کا ازالہ کریں ، ملکی سیاست پر خاندان مسلط ہیں عام آدمی کی کوئی شنوائی نہیں۔ پنجاب میں ہر شہر کو ٹاؤنز میں تقسیم کرکے بیوروکریسی اور ڈی سی کے زیر تسلط دیدیا گیا ہے ۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے ، ان کے ساتھ یکجہتی اور ٹرمپ کے جارحانہ اور آمرانہ روش کی مذمت کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں