اسلام آباد ، 1لاکھ 69ہزار 538گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری
شہریوں کی سہولت کیلئے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ،ڈپٹی کمشنر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی ا نتظامیہ کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 1لاکھ 69 ہزار 538 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت میں ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کے مطابق تازہ ترین اقدام کے طور پر این 5 مارگلہ کے مقام پر ایک اور جدید ایم ٹیگ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شہر بھر میں ایم ٹیگ سینٹرز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے ۔ ڈائریکٹر جی ایکسائز نے نے واضح کیا کہ بغیر ایم ٹیگ کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر ایم ٹیگ حاصل کریں۔